• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حمزہ شہباز کا عمران خان کے خلاف عدالت جانے کا اعلان

Hamza Shahbaz Announced That He Will Go To Court Against Imran Khan
حمزہ شہباز نے عمران خان کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا، ان کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ عمران خان کو ہدایت دے، جھوٹ بولنا کم کردیں،عمران خان نے مجھے قاتل کہ، انہیں عدالت لے کر جاؤں گا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کی نے چیچہ وطنی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ احتساب ریلی کے نام پر تماشا کیا جاتا ہے،عوام کھیل تماشے سے تنگ آکر اسے مسترد کرچکے ہیں،لاہور کے عوام نے عمران خان کے دہرے معیار کو مسترد کردیا ہے، عمران خان پاکستان کو آگلے چلنے دیں، خیبر پختونخوا میں پندرہ افراد شہید ہوئے اور آپ ریلی نکال رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اور ان کا خاندان خود آف شورکمپنیوں کے مالک ہیں، ہم نوازشریف کی قیادت میں خدمت کی سیاست کرتے رہیں گے،مسلم لیگ(ن) اپنے وعدے مکمل کرکے 2018ء میں عوام کی عدالت میں جائے گی۔

حمزہ شہباز نے یہ بھی کہا کہ عمران خان آپ کے سارے پول کھل گئے ہیں اور بائی پول میں بھی آپ کا پول کھل جائے گا،کھلاڑی وہی ہوتا ہے جو ہار تسلیم کرتا ہے،عمران خان بس کردو، جھوٹ بولنے کی بھی کوئی حد ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مقابلہ مقابلہ ہوتا ہے، جیت جیت ہوتی ہے،جہلم میں آٹھ ہزار کی برتری سے جیتے ہیں،وہاڑی کے صوبائی حلقے سےمسلم لیگ(ن)ہاری تھی جو اب جیت گئی ہے۔
تازہ ترین