امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پاناما لیکس کے 5ماہ بعد بھی نیب کا کردار محض تماشائی کا ہے،سراج الحق نے چیف جسٹس سے بھی معاملے کا نوٹس لینے کی اپیل کی۔
امیرجماعت اسلامی سنیٹرسراج الحق نے پشاور میں جمعیت اتحاد العلماء کے زیراہتمام ہونے والی دستار فضیلت کانفرنس سے خطاب میں کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کاساتھ دینے کی پاداش میں بنگلا دیش میں جماعت اسلامی کے رہنماؤں کوپھانسی دینے پرحکومت پاکستان کی خاموشی کےخلاف 8ستمبرکواسلام آباد میں دھرنادیاجائےگا۔
سراج الحق کا کہناتھا کہ اسلام نے حقوق کا درس دیا جبکہ مغرب نےدنیاکو اٹیم بم دیا، امریکا نے جاپان پربم برسائے اور وہ آج بھی مختلف ملکوں پر بارود برسا رہا ہے۔
ان کا کہناتھا کہ دنیا میں تہذیبوں کی جنگ جاری ہے، اسلام نےرشتوں کااحترم کاسبق دیا لیکن مغرب نے اسے پامال کیا اور وہاں جانوروں سے شادی کے لیے قانون بنانے کی باتیں ہو رہی ہیں۔
سراج الحق کا مزید کہناتھا کہ انقلاب ٹینک کے ذریعے نہیں،الیکشن سے آئےگا،پارلیمنٹ میں موجود قیادت کی وجہ سے سیاست ،معیشت اور تعلیم غلام بن گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بنگلا دیش میں پاکستان کا ساتھ دینے کی پاداش میں جماعت اسلامی کے رہنماؤں کوپھانسیاں دی جارہی ہیں لیکن پاکستان کے حکمراں خاموش ہیں جس کے خلاف8 ستمبر کو اسلام آباد میں دھرنا دیا جائے گا۔