• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گجرات‘26بنیادی مراکزصحت میں 5 اہم ٹیسٹوں کی مفت سہولت کا آغاز

گجرات (نمائندہ جنگ) ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ نے کہاہے کہ ڈسٹرکٹ، تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں اور رورل ہیلتھ سنٹرز کے بعد ضلع کے 26 بنیادی مراکز صحت میں 5انتہائی اہم ٹیسٹوں کی مفت سہولت کا آغاز کر دیا گیا ہے، افسران سیٹزن کمیونٹی بورڈز (سی سی بی) کے ذریعے خریدی جانیوالی ایمبولینسیں بنیادی مراکز صحت کے حوالے کرنے کیلئے اقدامات کریں۔، ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعلی پنجاب ہیلتھ روڈ میپ کے تحت سرکاری ہسپتالوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ایم پی ایز چوہدری شبیر احمد، چوہدری اشرف دیونہ، ای ڈی او فنانس چوہدری اصغر ڈی ایم او وقار حسین، اسسٹنٹ کمشنرز نورالعین، آذبہ اعظم، ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر الطاف حسین، ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد علی مفتی، ڈی ڈی اوز اور ٹی ایچ کیو ہسپتالوں کے ایم ایس بھی موجود تھے۔ 
تازہ ترین