پشاور(سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنما اور ضلع پشاور کے سابق آرگنائزر ارباب نثار خان نےکہا ہے کہ پاکستان مخالف نعرے لگانے پر الطاف حسین کےخلاف غداری کا مقدمہ چلا کر متحدہ قومی موومنٹ پر پابندی لگائی جائے، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم کے سربراہ نے کراچی میں ہزاروں افراد کے سامنے غیر مہذب اور زہریلی تقریر کی اور اس میں وطن عزیز کے خلاف گستاخانہ نعرے لگوائے تاہم ابھی تک اس کیخلاف کوئی خاص کارروائی نہیں ہوئی جس کا نتیجہ یہ نکلا ہے کہ الطاف حسین نے کئی جگہوں پر خطاب کرکے گستاخانہ تقریر دہرائی ہے، انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم اور اسکی قیادت کی جانب سے اس طرح کا رویہ قابل مذمت ہے، انہوں نے کہاکہ اگر خدانخواستہ اس قسم کا کوئی نعرہ کسی پختون رہنما نے لگایا ہوتا ہے تو اس کو کب کا غدار قرار دیا جاچکا ہوتا ،انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت الطاف حسین کےخلاف آرٹیکل 6کے تحت مقدمہ درج کرکے ایم کیو ایم پر پابندی لگائے اور ایم کیو ایم کے باقیات پر بھی پابندی نافذ کرے۔