• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردان خودکش حملے کے متاثرین کے لئے مالی امداد کا اعلان

پشاور(نیوزرپورٹر)پاکستان بارکونسل نے ڈسٹرکٹ کورٹس مردان کے خودکش حملے کے متاثرین کے لئے مالی معاوضے کا اعلان کیاہے جس کے تحت خودکش حملے میں جاں بحق ہونے والے وکلاء کے لواحقین کو تین لاکھ روپے فی کس ٗ پولیس اہلکاروں کو دو لاکھ روپے فی کس اورزخمی ہونے والے افراد کو مجموعی طورپر 15لاکھ روپے ادا کرنے کافیصلہ کیاہے اس بات کافیصلہ گذشتہ روز پاکستان بارکونسل کی ایگزیکٹوکمیٹی کے اجلاس میں کیاگیااجلاس کی صدارت چیئرمین ایگزیکٹو سید عبدالفیاض نے کی اجلاس میں سانحہ مردان کی شدید مذمت کی گئی اورسانحہ کے شہداء کے درجات کی بلندی ا ورزخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ سانحہ میں جاں بحق ہونے والے وکلاء کے لواحقین کو تین لاکھ روپے فی کس ٗ جاں بحق پولیس اہلکاروں کو دو لاکھ روپے فی کس اورزخمیوں کو مجموعی طورپرپندرہ لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کافیصلہ کیاگیا۔ 
تازہ ترین