• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردان، دہشت گردکارروائی کیخلاف وکلا کی جانب سے عدالتوں کا بائیکاٹ

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) مردان ڈسٹرکٹ بار پر دہشت گردوں کے حملے کے خلاف سندھ بار کونسل کی اپیل پر پیر کو بھی وکلا نے عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کیا اور پیش نہیں ہوئے۔ حیدرآباد ہائی کورٹ بار کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ بلڈنگ کے احاطے میں حادثے میں شہید ہونے والے وکلا اور دیگر افراد کے لئے غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی جبکہ ڈسٹرکٹ بار کے ہنگامی جنرل باڈی اجلاس میں سانحہ مردان کے شہداءکے لئے دعائے مغفرت، زخمیوں کے لئے جلد صحت یابی کی دعا  اور دہشت گردوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ بار کونسل کی جانب سے مردان ڈسٹرکٹ بار پر دہشت گردوں کے حملے میں وکلا سمیت بڑی تعداد میں شہریوں کی ہلاکت اور زخمی کرنے کے واقعہ کے خلاف پاکستان اور سندھ بار کونسل کی اپیل پر پیر کو حیدرآباد کے وکلا نے بھی سندھ ہائی کورٹ حیدرآباد سرکٹ بینچ، سیشن و سول کورٹس و دیگر عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کیا اور پیش نہیں ہوئے جس کے باعث عدالتوں میں زیر سماعت ہزاروں مقدمات کی سماعت نہ ہوسکی۔
تازہ ترین