اسلام آباد(صباح نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق ایک ایسا سکہ ہیں جسکے دونو ں رخ پر نوز شریف کی تصو یر ہے، شیخ رشید نے کہا کہ ملک شدید بحران کا شکار ہو رہا ہے، چیف جسٹس اور آرمی چیف کوئی حل نکالیں، فوج کے اندر افسروں کا کلین اپ آپریشن کرنے والے آرمی چیف کا فرض ہے کہ وہ حکمرانوں کو بھی کلین اپ آپریشن کرکے ملک کو پاناما لیکس کے چوروں، ڈاکوئوں، کمیشن خوروں اور منی لانڈرنگ کرنے والے کی صفائی کریں، اگر مجھ پر حملہ ہوا تو شریف برادران کے خلاف ایف آئی آر کاٹی جائے اگر عمران خان اور جہانگیر ترین کو نا اہل قرار دیا گیا تو اسمبلی ایک دن بھی نہیں چل سکے گی اگر عمران خان اور جہانگیر ترین کو نا اہل کرنے پر ایک دن بھی اسمبلی چلی تو قوم میرا گریبان پکڑ لے کسی کی ہمت نہیں ان دونوں کو نا اہل کرے،پیرکو پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کو طاہر القادری کے الزامات کا جواب دینا چاہیے انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹائون کے دو قاتلوں کو حساس اداروں نے پکڑ کر پنجاب حکومت کے حوالے کیا جو غائب کر دیے گئے ہیں ، رپورٹ میں نامزد ہونے والے بارہ پولیس افسروں کو ملک سے باہر بھیج دیا گیا ہے اب اس کاکیا حل ہے قوم رائیونڈ کا گھیرائو کرے اسمبلی کی طرف جائے اگر یہ سمجھتے ہیں کہ وہ دوبارہ پولیس والوں کو باہر بھیج کر اور دو قاتلوں کو غائب کر کے اس سانحے سے بچ جائیں گے تو یہ ناممکن ہے شیخ رشید نے کہا کہ میں عمران خان اور طاہر القادری کے ساتھ کند ھے سے کندھا جوڑ کر کھڑا رہوں گااس بحران کا صرف یہی حل ہے کہ چیف جسٹس اور آرمی چیف دونوں ملکر اس ملک کو بحران سے بچائیں اگر آرمی چیف کئی جرنیلوں ، بر یگیڈ یئر ز اور کرنیلوں کو فوج سے نکال سکتے ہیں تو کیا پاناما لیکس کے چوروں ، ڈاکوئوں ، کمیشن خوروں اور ملک کی دولت باہر بھیجنے والوں کو نہیں نکال سکتے، انہو ں نے کہا کہ دیانتداری سے کہہ سکتا ہوں کہ جو آرمی چیف فوج کے اندر صفائی اور کلین اپ آپریشن کرتا ہے یہ بھی اس کے فرائض میں شامل ہے کہ وہ حکمرانوں کے اندر بھی کلین اپ آپریشن کرے انہوں نے کہا کہ اب کیا حل ہو گا اگر ہم سڑکوں پر جائیں گے تو حادثہ ہو گا جولوگ کہتے ہیں لال حویلی آئیں گے وہ بڑے شوق سے آئیں ماڈل ٹا ئو ن سانحے کی رپورٹ میں نامزدآدمی ملک سے بھیج دیے گئے ہیں اس طرح نہیں بچا جا سکتا ،۔شیخ رشید نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق وہ سکہ ہیں جس کے دونوں اطراف نواز شریف ہیں ،شیخ رشید احمد نے کہا کہ اس سے پہلے مجھ پر تین حملے ہوئے مگر میں نے کسی کے خلاف ایف آئی آر نہیں کٹوائی اگر اب مجھ پر حملہ ہوا اور مارا گیا تو میں یہ انٹرویو ریکارڈ کروا کر جا رہا ہوں کہ اس کی ایف آئی آر نواز شریف اور شہباز شریف پر کاٹی جائے انہوں نے کہا کہ ملک شدید ترین بحران کا شکار ہونے جا رہا ہے میری تجویز ہے کہ آرمی چیف اور چیف جسٹس مل بیٹھکر کوئی حل نکالیں ورنہ کوئی ایسا غیر آئینی کام ہو جائے کہ پھر کسی کے بس میں نہیں رہے گا انہوں نے کہا کہ پائوں میں موچ کے باعث کراچی نہیں جا رہا تھا اب کراچی بھی جائوں گا۔