شیخوپورہ (نمائندہ جنگ سے) فریقین کے درمیان صلح کی کوشش کامیاب ہونے پر گائوں ڈیرہ سیتا رام کے دوہرے قتل میں ملوث شخص عبدالرشید پھانسی پر چڑھنے سے بچ گیا۔ عبدالرشید نے 1994 میں دو خواتین نصرت اور نسیم کو قتل کیا تھا جس کے جرم میں اسے سزائے موت ہوئی تھی اس کی رحم کی اپیل بھی صدر پاکستان نے مسترد کر دی جس کے بعد اس کے ڈیتھ وارنٹ جاری کرتے ہوئے پھانسی دینے کا وقت مقرر کر دیا گیا۔ اس دوران علاقہ کے معززین کی جاری کوششیں بارآور ثابت ہوئیں اور دونوں مقتولہ خواتین کے بھائیوں بہنوں بیٹوں بیٹوں نے اور دیگر ورثا نے عبدالرشید کو معاف کر دیا جس کے بعد ڈسٹرکٹ جج محمد اکمل خان نے اس کی رہائی کا حکم جاری کر دیا۔