ٹھٹھہ (نامہ نگار) ایس ایس پی ٹھٹھہ فدا حسین مستوئی نے مکلی کے گاؤں علی مراد درس میں پسند کی شادی کرنے کی اجازت نہ ملنے پر خودکشی کرنے والے نوجوان فتح محمد اور لڑکی نورالنساء عرف نسرین درس کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ورثاء کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا حکم دیا جس کے بعد پولیس کی مدعیت میں مکلی تھانہ پر خودکشی کرنے والے نوجوان فتح محمد درس کے والد وسند درس اور لڑکی نورالنساء کے والد واحد بخش درس سمیت ان کے اہلخانہ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر ایس ایس پی ٹھٹھہ فدا حسین مستوئی نے بتایا کہ معاملہ حساس نوعیت کا ہے، مقدمہ درج کیا گیا ہے، جبکہ قبر کشائی اور نعش کی پوسٹ مارٹم کے لیے عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔