• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان اور ڈیرہ کے ہسپتالوں میں گیسز خریداری معاملے کی تحقیقات مکمل

ملتان (سٹاف رپورٹر) سیکرٹری صحت پنجاب کی ہدایت پر تشکیل کردہ کمیٹی نے ملتان اور ڈیرہ غازی خان کے ہسپتالوں میں آکسیجن اور نائٹرس آکسائیڈ گیسز کی مختلف قیمتوں پر خریداری کے معاملہ کی تحقیقات مکمل کرلی ہیں اور اپنی رپورٹ سیکرٹری صحت کو بھجوادی ہے۔ واضح رہےکہ سپریم کورٹ کے نوٹس لینے  پر سیکرٹری ہیلتھ نے ایم ایس میو ہسپتال لاہور ڈاکٹر امجد شہزاد کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دی تھی جس نے چلڈرن کمپلیکس ملتان ، نشتر انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹسٹری ، ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈیرہ غازی خان و دیگر ہسپتالوں میں جاکر اس معاملے کی چھان بین کی۔ ذرائع کے مطابق این آئی ڈی ملتان اور ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈیرہ غازی خان میں ان گیسز کی قیمت دیگر ہسپتالوں کے مقابلے میں زیادہ اور مختلف پائی گئی ہیں۔
تازہ ترین