• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ اور نواح میں غیر قانونی پارکنگ سٹینڈز سے مشکلات

گوجرانوالہ (نمائندہ جنگ) شہر اور گردونواح کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی طور پر پارکنگ سٹینڈز قائم ہیں جسکی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ شہر میں مختلف علاقوںنادرا آفس، سوئی گیس آفس ، ضلع کچہری ، جی ٹی روڈ و دیگرجگہوں پر غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈ قائم ہیں جن کے مالکان شہریوں سے روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں روپے بٹور رہے ہیں جسکی وجہ سے شہریوں کو گزرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے شہریوں نے ڈی سی او گوجرانوالہ سے مطالبہ کیا ہے کہ یہ غیر قانونی سٹینڈ ختم کروائے تاکہ شہریوں کو گزرنے میں آسانی ہو سکے انتظامیہ ذرائع کے مطابق غیر قانونی سٹینڈ کیخلاف کارروائی جاری ہے۔
تازہ ترین