گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن آفیسر گوجرانوالہ محمد عامر جان نے کہا ہے کہ عید الالضحیٰ پر صفائی ستھرائی کے مثالی انتظامات کئے جائیں۔ ویسٹ مینجمنٹ ، واسا ، ٹی ایم ایز حکام کو ہدایت ، اے ڈی سی ، اسسٹنٹ کمشنرز اور ڈی او لائیوسٹاک صفائی انتظامات کے جائزہ کے لئے اچانک چھاپے ماریں ۔انہو ںنے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ عملہ صفائی اور سپر وائزرز کی چھٹیاں منسوخ ، سپیشل صفائی ٹیموں کی یونین کونسلز سطح پر تمام اہم شاہراہوں پر چھٹی کے دنوں میں ڈیوٹیاں لگانے کے احکامات جاری کریں ۔ سینٹری انسپکٹر اور سینٹری سپروائزر قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو کلیکشن پوائنٹ سے اٹھانے کے پابند ہونگے۔ صفائی کا عمل بروقت مکمل کرنے کے لئے اضافی گاڑیوں، ریڑھیوں، گدھا گاڑیوں اور موٹرسائیکل رکشوںکا بندو بست عارضی کلیکشن پوائنٹس قائم کرنے اور شہر کی ہر گلی اورکونے سے آلائشوں کو اٹھانے کی بھی ہدایت کی۔