گجرات، سرائے عالمگیر(نما ئند ہ جنگ ،نامہ نگار) 30سالہ نوجوان کو نامعلوم افرادنے قتل کرکے نعش قبرستان میں پھینک دی ،پشاور کے30سالہ نوجوان شاکرخاں کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا اور اسکی نعش مقامی قبرستان میں پھینک گئے ، پو لیس نے مقدمہ درج کر نے کے بعد نعش پوسٹمارٹم کے بعد حوالے ورثاء کر دی ، مقتول نے پسند کی شادی کی تھی اور وہ محلہ امین آ باد میں آباد تھا ۔