اسلام آباد(صباح نیوز) پیمراکے چیئرمین ابصار عالم غلطی سے وزیر اطلاعات پرویز رشیدکے چیمبر میں جانے کے بجائے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے چیمبر میںداخل ہوگئے ۔خورشید شاہ نے ابصار عالم سے بات کرتے ہوئے کہاکہ کبھی غلطی کے بغیر بھی اپوزیشن کے چیمبر میں آجایا کرو،ابصار عالم نے کہا کہ الیکٹرانک میڈیاکو ریگولیٹ کرنے کی کوشش کررہا ہوں،قابل اعتبار اور مضبوط میڈیا ہوگا تو جمہوریت مضبوط ہوگی جس پر خورشید شاہ نے کہاکہ آسمان پر گھر بنانا آسان ہے مگر الیکٹرانک میڈیا کو ریگولیٹ کرنا مشکل ہے۔