صوابی(نمائندہ جنگ)مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے حاجی محمدشیرازخان کے حجرہ کے مین گیٹ پر دستی بم حملے کے نتیجے میں ان کا چھو ٹابھائی معمولی زخمی ہوگیا جبکہ دیگر کوئی جانی ومالی نقصان نہیںہوسکا۔بم ڈسپوزل اسکواڈ اورپولیس افسران موقع پر پہنچے پولیس تھانہ ٹوپی کے مطابق ایم پی اے شیرازخان کے حجرہ کے مین گیٹ پر اس وقت ایک ہینڈ گرنیڈ پھٹ گیا جب وہ ایک جنازے میں شرکت کی وجہ سے حجرے میںموجود نہیںتھے دھماکے سے ان کاچھوٹا بھائی سبیل ارشاد معمولی زخمی ہوگیا جبکہ دیگر کسی قسم کی جانی ومالی نقصان نہیں ہوسکا۔ٹوپی پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آردرج کرکے تفتیش شروع کردی۔