گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)ایم ڈی سالڈویسٹ ڈاکٹر عطاء الحق نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ پر کمپنی کی گاڑیوں کے علاوہ 150سے زائد گاڑیاں 73یونین کونسلوں میں صفائی کے نظام کو بہتر کرنے کیلئے کرائے پر لے لی گئی ہیں جبکہ 8زون بنا دیئے گئے ہیں ہر زون میں ایک ایک ڈمپنگ پوائنٹ قائم کر دیا گیا ہے جہاں پر قربانی کے جانوروں کے ویسٹ کو وہاں پر تلف کیاجائے گا۔