کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی کھلاڑی مزمل مرتضی نے آئی ٹی ایف جونیئر ٹینس کے فائنل میں پہنچ گئے۔ سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں کھیلی جانے والی آئی ٹی ایف جونیئر سرکٹ کے انڈر 18 سیمی فائنل میں مزمل نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ ہوئے نمبر تھرڈ سیڈ ملائشیا کے محمد الطاف کو اسٹریٹ سیٹ میں 6-4 اور 6-1 سے شکست دی۔ ہفتے کو فائنل میں مزمل کا مقابلہ نمبر 8 سیڈ چائنیز تائپے کے شن یوان سے ہوگا۔ مزمل کی اس ایونٹ کے ڈبلز میں اپنے پارٹنر ہالینڈ کے رن مولر کے ہمراہ سیمی فائنل میں پہنچے لیکن یہاں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔