اسلام آباد ( نمائندہ جنگ، آئی این پی) قومی اسمبلی کو حکومت نے آگاہ کیا ہے کہ دنیا کے 10آلودہ ترین شہرئوں میں کراچی، راولپنڈی اور پشاور شامل ہیں۔ جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران رکن ڈاکٹر عارف علوی نے سوال کے جواب میں وزارت موسمیاتی تبدیلی نے اپنے تحریری جواب میں ایوان کو آگاہ کیا کہ دنیا کے آلودہ ترین دس شہروں میں تین پاکستانی شہر ہیں جن میں کراچی پانچویں، پشاور چھٹے اور راولپنڈی دنیا کا ساتواں آلودہ ترین شہر ہے۔ وفاقی وزیر برائے پا ر لیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے بتا یا کہ محکمہ موسمیات کا نیٹ ورک 97 اضلاع تک پھیلا ہوا ہےباقی 40 ا ضلاع بھی جلد اس میں شامل ہو جائیں گے۔یہ نیٹ ورک سات ر یڈاروں کی مدد سے چلا یا جا رہا ہےجنہیں جدید ترین ٹیکنا لوجی سے تبدیل کیا جا ر ہا ہے۔موسم کی پیش گوئی کے کمپیو ٹر ائزڈ ماڈل رکھے گئے ہیں۔ لاہور میں بڑے در یائوں میں سیلاب کی پش گوئی کرنے والا ڈویژن ہے۔ راولپنڈی اسلام آ باد میں بھی فلڈ ارلی وارننگ سسٹم کا میابی سے چل رہا ہے۔حکومت جا پان نے اسلام آباد اور کراچی میں نصب ر یڈارز کو جدیدترین ر یڈراز سے تبدیل کرنے پر رضا مندی ظاہر کی ہےجس کی لاگت با لترتیب 2.50ارب روپے اور 1.58 ارب روپے ہے۔مردان میں نالہ کی اچانک طغیانی کی پیش گوئی کیلئے اگلے سال تک ر یڈار نصب کر د یا جا ئیگا۔اس پر 230 ملین روپے لاگت آ ئیگی۔وفاقی وزیر شیخ آ فتاب نے بتا یاکہ آزاد کشمیر میں دو مقامات راولاکوٹ اور مظفر آباد میں ا یئر پورٹ موجود ہیں۔