ملتان(نمائندہ جنگ) نشتر ہسپتال میں کانگو بخار کے شبہ میں کوہلو ( بلوچستان) کا رہائشی مریض فوت ہو گیا ہے ،کاکا خان ولد گوڈا خان کو آ ئسولیشن وارڈ 27 میں زیرعلاج رکھا گیا تھا ،مریض کے خون کے نمونوں کی مرض کی تصدیق کے لئے لیبارٹری بھجوائے گئے تھے جن کی رپورٹس ابھی موصول نہیں ہوئیں،تاہم مریض کی ہلاکت پر سخت حفاظتی انتظامات کرکے اسے آبائی علاقہ روانہ کردیا گیا ہے ،دریں اثناء نشتر ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ 27 میں لیہ کی رہائشی 55 سالہ انور بی بی کو کانگو بخار کے شبہ میں داخل کرایا گیا ہے مریضہ کے خون کے نمونے مرض کی تصدیق کے لئے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد بھجوادیئے گئے ہیں۔