• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخوپورہ میں سربمہر دکانوں کی تعداد 12 ہو گئی

شیخوپورہ (نمائندہ جنگ سے )قومی احتساب بیورو کی طرف سے رپورٹ طلب کئے جانے پر شیخوپورہ میں سربمہر کی جانیوالی دکانوں اور شاپنگ پلازوں کی تعداد 12ہوگئی ہے  یہ دکانیں اور پلازے ٹی ایم اے کے شعبہ انفورسمنٹ اور بلڈنگ برانچ کے انسپکٹروں اور بعض افسروں کی ملی بھگت سے کروڑوں روپے کے واجبات ادا کئے بغیر بنائے گئے تھے اور کئی پلازوں کو نجی رہائشگائیں ظاہر کیا گیا تھا، یہ دکانیں اور پلازے محلہ جناح پارک، ہسپتال روڈ، اسٹیڈیم روڈسمیت شہر کے بڑے کاروباری مراکز میں بنائے گئے تھے جس کے بارے میں نیب پنجاب نے شکایت ملنے پر فوری طور پر ضلع حکومت سے رپورٹ طلب کی، ٹی ایم او فداافتخار میر نے بتایا ہے کہ 12دکانیں اور پلازے سر بمہر کئے گئے ہیں اور ان کے مالکوں کے خلاف مقدمات بھی درج کروادیئے گئے ہیں
تازہ ترین