ملتان ،محمدپوردیوان( سٹاف رپورٹر،نامہ نگار) پاکستان عوامی راج پارٹی کے سربراہ و ایم این اے جمشیددستی نے کہا ہے کہ آج سےاپنی پارٹی کی ممبرسازی کی مہم ملتان سے شروع کریں گے۔آئندہ عام انتخابات میں جنوبی پنجاب کے ہرحلقہ سے امیدوارکھڑے کریں گے۔ضلع راجن پورسے میں خود الیکشن لڑوں گا۔ان خیالات کا اظہار اسلام آباد سے ٹیلی فون کے ذر یعے جنگ سے اپنی خصوصی گفتگو چوک گھنٹہ گھر میں مختلف شعبہ زندگی سے تعلقات رکھنے والے افراد سے ملاقات کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ عید کے بعد ملک بھرمیں ممبرسازی کی مہم چلائی جائے گی۔ہم عام اورغریب لوگوں کو ٹکٹ دے کران وڈیروں،جاگیرداروں اور سرمایہ داروں کا مقابلہ کریں گے۔انہوں مزید کہا کہ داجل سانحہ کی جوڈیشنل انکوائری ہونی چا ہئے۔ دریں اثناءجمشید دستی نے عمران خان کو مشورہ دیاہے کہ وہ رائیونڈ جانے کی بجائے احتجاج کی جگہ تبدیل کریں سپیکر قومی اسمبلی ایازصادق کیخلاف متفقہ قرارداد لائی گئی تواپوزیشن کاساتھ دینگے کراچی میں ایم کیو ایم کی جگہ پیپلزپارٹی کوکامیاب کرانافرمائشی الیکشن تھا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی او ر نواز شریف میں مک مکا کی سیاست ہے اگر جماعت اسلامی ‘تحریک انصاف‘طاہر القادری سمیت تمام اپوزیشن جماعتیں حکومت کے خلاف کوئی لائحہ عمل بناتی ہیں یا سپیکر ایاز صادق کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی جاتی ہے تو ان کا ساتھ دینگے ایک سوال کے جواب میں جمشید دستی نے کہا کہ کراچی میں حالیہ ضمنی الیکشن فرمائشی الیکشن تھا کیونکہ الطاف حسین کی ہرزہ سرائی کے بعد انہیں سکرین سے ہٹانا ضروری تھا اس لئے پیپلز پارٹی کو کامیاب کرایا گیا جمشید دستی نے کہا کہ وہ آج چوک گھنٹہ گھر پرجھاڑو دے کرسرائیکی خطہ کے روایتی جاگیرداروں اورجعلی گدی نشینوںکاصفایا کرینگے اورملتان سے رکنیت سازی مہم کا آغاز کرنے کے ساتھ ساتھ نومبر میں جلسہ عام کی تاریخ کابھی اعلان کرینگ انہوں نے چوک گھنٹہ گھر میں کیمپ لگانے کی جگہ اور پارکنگ کا جائزہ لیا۔ جمشید دستی آج10ستمبر بروز ہفتہ سہہ پہر 4بجے چوک گھنٹہ گھر ملتان پر عوامی راج پارٹی کی ممبر سازی مہم کے سلسلے میں کیمپ کا افتتاح کریں گے اور قلعہ کہنہ قاسم باغ پر حضرت بہاءالدین زکریا ؒ ملتانی اور حضرت شاہ رکن عالم ؒ ملتانی کے درباروں پرچادر پوشی کریں گے۔