گجرات (نمائندہ جنگ) گجرات میں عیدالاضحی کے موقع پر سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا، ضلع بھر میں پولیس نے عیدالاضحی کے موقع پر مساجد، امام بارگاہوں اور کھلے میدانوں میں نماز عید کے دوران شہریوں کی حفاظت کیلئے سیکیورٹی پلان تشکیل دیتے ہوئے 4500 پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں جبکہ ملازمین کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں، ضلع گجرات کے تمام سرکلز کے ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز، سب انسپکٹرز، اے ایس آئیز اور ایلیٹ فورس بھی سکیورٹی پر مامور ہوگی۔