گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)کام کرتے ہوئے اچانک ہاتھ ہائی وولٹیج تاروں کو لگنے سے 25سالہ محنت کش جاںبحق ہو گی۔ بتایاجاتا ہے کہ کھیالی کے علاقہ مدنی روڈ کا رہائشی 25سالہ محمد شہباز گزشتہ روز فیکٹری میں اپنے معمول کے مطابق کام کر رہا تھا کہ اچانک اسکاہاتھ ہائی وولٹیج تاروں کو لگنے سے محمد شہباز بری طرح جھلس گیا جسے طبی امدا دکیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔