• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سید کاشف سجاد کے بھائی مدثر سجاد کا گجرات میں انتقال

مانچسٹر (نمائندہ جنگ) سید کاشف سجاد کے جواں سال بھائی سید مدثر سجاد شاہ باہو وال گجرات پاکستان میں انتقال کرگئے۔ مرحوم سید مدثر شاہ کے گردے فیل ہوگئے تھے۔ ان کا ڈائیلیسز کیا جارہا تھا کہ اچانک حرکت قلب بند ہوگئی۔ انجمن صوفیا یوکے یورپ کے صدر علما مشائخ کونسل برطانیہ کے سربراہ پیر سید مزمل حسین جماعتی نے بطور خاص باہو وال گجرات جاکر سید کاشف سجاد کے بھائی کی نماز جنازہ پڑھائی۔ مرحوم کی وفات پر انٹر نیشنل نعت ایسوسی ایشن یوکے، کے چیئرمین سینئر امام علامہ قاری جاوید اختر، استاد محمد صفدر، چوہدری مسرت علی، چوہدری اعجاز ملہی، قاری امام سبطین علی، امجد حسین مغل، ڈاکٹر نیئر عابدی، ممبر یورپی پارلیمنٹ افضل خان، سابق لارڈ میئر مانچسٹر کونسلر نعیم الحسن، غلام مصطفیٰ مغل، چوہدری محمد سرفراز، ہارون کھٹانہ، عظیم ملک، عبدالرحمن، چوہدری طاہر، چوہدری تاثیر احمد ایڈووکیٹ، کونسلر شوکت علی، ذوالفقار مہر، چوہدری شہباز سرور، محمد صفدر، شیخ سعید، چوہدری محمد طفیل، ڈاکٹر یونس پرواز، ناصر محمود، بیرسٹر امجد ملک، میاں نعیم، انعام سحری، باسط شاہ، کونسلر فدا حسین، سابق میئر اولڈہم، علامہ حافظ عباسی نے سید کاشف سجاد اور ان کے والد سید سجاد شاہ کے ساتھ تعزیت کی اور مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا کی۔
تازہ ترین