فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)مقدمہ درج کرنے کے حکم کی تعمیل نہ کرنے پر عدالت نےایس ایچ او تھانہ سرگودھا روڈکے خلاف ایف آئی آر کا حکم دےدیا ۔عدالتی ذرائع کے مطابق عمران نامی شخص نے اندراج مقدمہ کیلئے رٹ پٹیشن دائر کی تھی جس پر عدالت نے ایس ایچ او کو سائل کی داد رسی کرتے ہوئے اندراج مقدمہ کا حکم دیاتھا جس کی تعمیل عمل میں نہ لائی گئی جس پرایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد رضوان عارف نے احکامات کی تعمیل نہ ہونے پر ایس ایچ او تھانہ سرگودھا روڈکے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دےدیا ۔