گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)ڈیوٹی ٹائم ختم ہوجانے کے باوجودپی ایچ اے ملازمین سے جبری طور پر کام لیا جانے لگا دو مالی بیہوش ہوگئے ۔ چیئرمین ایمپلائز یونین پی ایچ اے طارق محمود دین مغل ،صدر عابد بھنڈر اور جنرل سیکرٹری چوہدری افتخار کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے فوری طور پر 1122 کال کرکے ملازمین کو طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچایا۔