گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)ضلعی انتظامیہ کے احکامات کے باوجود شہر کے مختلف علاقوں میں بیوپاریوں نے خودساختہ منڈیاں سجا رکھی ہیں جن کے باعث نہ صرف شہر کی مختلف اہم شاہراہوں پر ٹریفک جام ہے بلکہ یہ بے جا لگائی گئی منڈیاں ٹریفک حادثوں کا بھی سبب بن رہی ہیں۔