گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) ضلع گوجرانوالہ کے 30تھانہ جات سمیت تمام پولیس دفاتر میں کئی جدید ایل ای ڈی لائٹس لگانے کا نوٹیفکیشن جاری آئی جی پنجاب کے حکم پر ضلع گوجرانوالہ کے 30تھانوں میں سائلین کو سہولت کیلئے فرنٹ ڈیسک سمیت نئے فرنیچر ، صاف پانی کیلئے فلٹر ، یو پی ایس جیسی دیگر سہولیات تھانوں میں آئے عام سائلین اور اہلکاروں کیلئے کئے جارہے ہیں اس سلسلہ میں پولیس ترجمان گلریز احمد خان نے کہا ہے کہ تمام تھانوں میں کام جاری ہے تقریباً 80فیصد تک کام مکمل ہو چکا ہے اور باقی بھی آئندہ چند ہفتوں کے دوران مکمل کر لیا جائیگا نوٹیفکیشن کے مطابق یہ ایل ای ڈی لائٹس لگانے کا مقصد ملک میں جاری انرجی بحران سے بچنے کیلئے اور عام شہریوں کو سہولت دینے کیلئے کیا گیا ہے۔