ملتان(سٹاف رپورٹر) تھانہ بی زیڈ کے علاقے میں واقع طارق آباد میں پولیس کانسٹبل پر اسرار طور پر ہلاک ہو گیا، پولیس نے ورثاء کی تحریری درخواست پر ایک خاتون سمیت دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے تفصیل کے مطابق طارق آباد میں آصف جاوید نے مکان کرائے پر لے رکھا تھا جس میں کانسٹبل نذر حسین نے بھی رہائش رکھی ہوئی تھی جس کا ارشاد نامی خاتون کے ساتھ تنازع چل رہا تھا ارشاد مائی نے تھانہ بی زیڈ میں اس کےخلاف درخواست بھی دے رکھی تھی کہ اس نے شادی کا جھانسہ دے کر اس کو زیادتی کا نشانہ بنایا ہے کانسٹبل نذر حسین کی لاش گزشتہ روز جاوید کے گھر سے ملی پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق اس کی موت جنسی ادویات استعمال کے باعث ہوئی ہے جس کو پہلے ہی گردوں کا مرض لاحق تھا تاہم اصل حقائق پوسٹ مارٹم کی رپورٹ آنے کے بعد سامنے آ سکیں گے پولیس نے ورثاء کی رپورٹ پر ارشاد بی بی اور جاوید کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے