ملتان (سٹاف رپورٹر) گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ کی ملتان آمد کے موقع پر ملتان شہر میں ٹریفک جام چونگی نمبر 1تاسیوڑہ چوک ، ایس پی چوک، عزیز ہوٹل، اندرون شہر ، چوک شاہ عباس، گلگشت کالونی، چوک کمہاراں والا تا چوک رشید آباد تک بے ہنگم ٹریفک جام نے شہریوں کو شدید اذیت میں مبتلا کردیا ۔گزشتہ روز سرکاری ٹائمنگ ختم ہونے کے فوری بعد شہری بڑی تعداد میں عیدالالضحیٰ کی خریداری کیلئےگھرو ں سے نکل آئے اور سٹرکوں پر موجود بیوپاریوں سے مول تول کرنے لگے جس کے باعث ملتان شہر کی اکثر سٹرکوں پر ٹریفک جام ہو گیا جبکہ دوسر ی طرف گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ کی ملتان آمد اور سرکٹ ہاؤس میں رہائش کے باعث چونگی نمبر 1تا سیوڑہ چوک، چونگی نمبر 7، چونگی نمبر 9پر شدید ٹریفک جا م رہا ہے ، ٹریفک دھواں اور گرمی کے باعث شہریوں کو شدید اذیت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ شہری محمد ندیم ، راشد، جہانزیب ، محمد ندیم نے کہا ہے کہ ضلعی حکومت ٹریفک حکام شہر کی ٹریفک کو کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئے ہیں ۔