• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زیارت میں ہماری زمینوں پرپل کی تعمیر جاری ہے، گل بی بی تاج بی بی ایڈووکیٹ

کوئٹہ( پ ر) زیارت کے علاقے چونگی بالا احمدون کی رہائشی گل بی بی ایڈووکیٹ اور تاج بی بی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حکم امتناع کے باوجود زیارت میں ان کی وراثتی زمینوں  پر محکمہ سی اینڈ ڈبلیو زبردستی پل تعمیر کررہا ہے اعلی حکام اس کا نوٹس لیں یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی انہوں نے کہا کہ زیارت کے علاقے چونگی بالا احمدون میں سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ نے بغیر اجازت کے ان کی وراثتی زمین پر پل کی تعمیر کا کام شروع کیا ہے۔ محکمے نے زمین کی رقم ادا کی اور نہ ہی اجازت لی۔ حالانکہ کسی بھی سرکاری تعمیراتی منصوبے سے پہلے قانونی طریقے زمین حاصل کی جاتی ہے جبکہ اس منصوبے کیلئے سی اینڈ ڈبلیو نے زمین کے مالکان سے کوئی اجازت نہیں لی اور نہی ہی زمین کی رقم ادا کی ہے۔ سی اینڈ ڈبلیو کے غیر قانونی اقدام کے خلاف ہم نے عدالت سے رجوع کیا اور سینئر سول جج ٹو کوئٹہ کی عدالت نے پل کی تعمیر روکنے کیلئے حکم امتناعی بھی جاری کردیا ہے۔ عدالتی حکم کے باوجود سی اینڈ ڈبلیو کی جانب سے پل کی تعمیر کا کام جاری ہے۔ انہوں نے کمشنر سبی ڈویژن، ڈپٹی کمشنر زیارت اور محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے اعلیٰ حکام سے شکایات بھی کیں لیکن اس کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے حکام پل کی تعمیر روکنے سے متعلق غلط بیانی کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کمشنر،ڈی سی اور ایکسیئن سی اینڈ ڈبلیو کے خلاف توہین عدالت کی درخواست بھی دائر کردی گئی ہے۔ انہوں نے گورنر،وزیراعلیٰ،چیف جسٹس ،محتسب اعلیٰ ، چیف سیکریٹری بلوچستان سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کی جانب سے پل کی غیرقانونی تعمیر کا نوٹس لیں۔ 
تازہ ترین