• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھوٹکی، اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد وقت کی ضرورت ہے، جے یو پی کے گرینڈ الائنس کیلئے رابطے

گھوٹکی(نامہ نگار) اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے جے یو  پی نے گرینڈالائنس کے لیے رابطے شروع کردیئے ہیں ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے پاکستان نورانی گروپ کے مرکزی چیف آرگنائزر پیر سید محمد صفدر شاہ گیلانی نے گھوٹکی میں پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر  تحریک باھو سندھ کے صدر عبدالشکور چاچڑ ، رانا شاہزیب سلطانی ، رضوان علی ، محمد کامران سلطانی ، فیضان  جیلانی اور دیگر  بھی انکے ہمراہ تھے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے  جمعیت علمائے پاکستان نورانی گروپ کے مرکزی چیف آرگنائزر پیر سید محمد صفدر شاہ گیلانی نے کہا کہ الطاف حسین کے سہولت کاروں کو نئے انداز میں کام کرنے سے روکا جائے اور رابطہ کمیٹی کے موجودہ و سابقہ ممبران پر سیاست کرنے پر پابندی عائد کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی اور حیدآباد کے بلدیاتی انتخابات دوبارہ کرائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ رینجرز کی کارروائیاں جاری رہنی چاہئیں۔ آپریشن ضرب عضب کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان شفاف نہیں مذہبی جماعتوں کے تحفظات کو دور کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کا خاتمہ کے ون  پوائنٹ ایجنڈا پر سیاسی جماعتوں کا اتحاد ممکن ہے۔ جمعیت علمائے پاکستان کے سربراہ صابزادہ ابو الخیر محمد زبیر نے کئی سیاسی جماعتوں کے سربراہوں سے ملاقاتیں کی ہیں انہوں نے کہا کہا کہ اگر اپوزیشن ملک کے موجودہ اندرونی و بیرونی حالات کے تقاضوں کو نہیں سمجھے گی تو ملک تباہی کے دہانے پر پہنچ جائیگا۔ اس وقت اپنی اپنی جماعتوں کی نہیں بلکہ ملک کے مستقبل کی فکر کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کالعدم جماعتوں کے لوگوں کو نام بدل کر کام کرنے کی ہرگز اجازت نہیں ہونی چاہئے تاکہ ملک میں امن قائم ہوسکے۔
تازہ ترین