منیٰ (حنیف خالد) سعودی وزارت اطلاعات و ثقافت کے عہدیداروں کی جانب سے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے خصوصی مہمانوں پر مشتمل انٹرنیشنل میڈیا ٹیم کے ارکان کی طرف سے مناسک کی ادائیگی کو انتہائی سہل بنایا گیا۔ عرفات سے 5سات گھنٹوں کی بجائے سعودی فرمانروا کے 39مہمانوں کو صرف ایک گھنٹے میں مزدلفہ کے سعودی وزارت اطلاعات و ثقافت کے سنٹر میں پہنچایا گیا۔ اُنہوں نے پہنچتے ہی مغرب اور عشاء کی قصر نمازیں اکٹھی کر کے باجماعت ادا کیں جس کے کچھ دیر بعد انہیں بوفے ڈنر کروایا گیا جس میں مچھلی‘ بکرے کا گوشت‘ چکن‘ پلائو‘ روٹی‘ ابلی ہوئی مکئی کے دانے‘ خمس اور سیب شامل تھے۔ نصف شب کے بعد شاہی مہمانوں کو مرسڈیز کوچوں میں مسجد الحرام لے جایا گیا اور اُنہیں پیر کی علی الصبح سب سے پہلے دعا اور سعی پر مشتمل طواف زیارت کرایا گیا۔ مسجد الحرام سے فیوض الرحمٰن کو جنہیں سعودی بادشاہ نے خصوصی دعوت پر مدعو کیا کو منیٰ لے جا کر بڑے شیطان کو کنکریاں مارنے کا موقف فراہم کیاگیا۔