سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) تھانہ حاجی پورہ کے علاقہ میانہ پورہ میں لڑائی جھگڑے کے واقع میں فرزانہ کو گھریلو تنازع پر اسکے خاوند اسلم نے پٹائی کرکے جبکہ عاصمہ زوجہ شہزاد سکنہ شہابپورہ کو د کاندار نے لین دین کے تنازع پر تشدد کرکے زخمی کردیا،دونوں خواتین نے گورنمنٹ سردار بیگم ہسپتال سے میڈیکل حاصل کرکے متعلقہ تھانے میں اندراج مقدمہ کی درخواست دے دی۔