• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی ، غیر قانونی رہائش پذیر بھارتی شہر ی گرفتار ، کرنسی و دیگر دستاویزات بر آ مد

راولپنڈی ( آن لائن ) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تھانہ آر اے بازار کے علاقے سے بھارتی شہریت کے حامل شہری کو حراست میں لے کربھارتی ،برطانوی اور سعودی کرنسی ،پیدائشی سرٹیفکیٹ کی جعلی رنگین کاپی ،بھارتی ویزہ فارم اور دیگر دستاویزات قبضے میں لے لی ہیں جبکہ ابتدائی تفتیش کے بعد ملزم کوپولیس کے حوالے کر دیاگیا ہے مذکورہ شہری کو پاسپورٹ کی مدت ختم ہوجانے کے بعد غیر قانونی قیام کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے اطلاعات کے مطابق ریحان الرحمان ولد خلیل الرحمان نامی بھارتی شہری تبلیغی جماعت سے وابستگی کی آڑ میں غیر قانونی طور پر پاستان میں مقیم تھا جس کے پاسپورٹ نمبر 0301658 کی مدت معیاد ختم ہو چکی تھی جسے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات گئے تھانہ آر اے بازار کے علاقے میں حراست میں لیا گیا جبکہ ملزم سے بھارتی ،برطانوی اور سعودی کرنسی ،پیدائش سرٹیفکیٹ کی جعلی رنگین کاپی ،بھارتی ویزہ اور دیگر دستاویزات قبضے میں لی گئی ہیں جسے ابتدائی تفتیش کے بعد تھانہ آر اے بازار پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا ہے جہاں پر پولیس نے 14 فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ نمبر 1378 / 16 درج کر لیا ہے ۔
تازہ ترین