صوابی میں گھر میں آگ لگ گئی۔جس سے دو بچے جاں بحق اور ماں زخمی ہوگئی۔
پولیس کےمطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث رائٹ بینک کالونی میں واقع گھر میں لگی جس کے نتیجے میں گھر میں سوئے4 ماہ اور2 سال کےبچے جاں بحق اور ماں زخمی ہوگئی۔
متاثرہ ماں کو تشویش ناک حالت میں پہلے مقامی اور بعد میں اسلام آباد کے اسپتال منتقل کردیاگیاہے۔