سیالکوٹ (نمائندہ جنگ)سیالکوٹ کے مرکزی بازاروں میں ٹریفک پولیس اور وارڈن کی نا قص حکمت عملی سے ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر رہا جس کی وجہ سے عید شاپنگ کے لئے چوک شہیداں،مسلم بازار،بڈھی بازار،مین بازار،گندم منڈی، لہائی بازار،چرچ روڈ،مجاہد روڈ، بیری والا چوک سمیت دیگر علاقوں میں ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی اور لوگ طویل قطاروں میں کھڑے ضلعی انتظامیہ کی کارگر دکی اور سستی کو کو ستے رہے۔