• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ کا اجلاس، ایم ایس کو 5لاکھ خرچ کرنے کا اختیار

شیخوپورہ (نمائندہ جنگ سے) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی ہیلتھ کونسل کے اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا ہے کہ ہسپتال کی ایم ایس ڈاکٹر مسز شہناز نسیم کو ایمرجنسی کی صورت میں پانچ لاکھ روپے خرچ کرنے کا اختیار ہوگا، یہ رقم ادویات کی خریداری یاطبی آلات کی مرمت اور خریداری پر خرچ کی جاسکتی ہے اجلاس کے دوران ٹراما سنٹر میں آئی سی یو کے قیام کیلئے ڈسٹرکٹ فزیشن پروفیسر ڈاکٹر بابر امین کی طرف سے مطلوبہ سامان کی فراہمی پر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا ، اجلاس کے دوران ایم پی اے چوہدری فیضان خالد ورک نے اس بات پر زور دیا کہ دیہی شفاخانوں میں پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری کو یقینی بنایا جائے، ان شفاخانوں کو معائنہ کرنے پر یہ بات سامنے آئی ہے کہ پیرا میڈیکل سٹاف انسداد ڈینگی کی ڈیوٹی کے بہانے غائب ہوجاتا ہے ، اجلاس میںفیصلہ کیا گیا کہ انسداد ڈینگی کا ڈیوٹی روسٹر بھی دیہی علاقوں کے شفاخانوں میں وضح کیا جائے گا۔ 
تازہ ترین