• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موڑ خطرناک ہوسکتے ہیں، خورشید شاہ نے این ایچ اے کو آگاہ کیا تھا

سکھر (این این آئی) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے ) کو خط لکھ کر نشاندہی کی تھی کہ کراچی سے حیدر آباد سپر ہائی وے پر موٹر وے کے تعمیراتی کام کے سلسلے میں بنائے گئے موڑ خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں تاہم دو روز قبل لکھے گئے خط کے باوجود اتھارٹی نے کوئی ایکشن نہیں لیا۔ تفصیلات کے مطابق خورشید شاہ نے دو روز قبل چیئرمین این ایچ اے کو خط میں لکھا تھا کہ حیدرآباد موٹر وے کے زیرتعمیر حصوں کی صورتحال تشویشناک ہے ٗزیر تعمیر حصوں کی وجہ سے موڑ خطرناک ہوگئے ہیں ، زیر تعمیر حصوں اور خطرناک موڑ کی وجہ سے حادثوں کا خدشہ ہے۔خط میں لکھا تھا کہ زیر تعمیر حصوں اور موڑ کی وجہ سے7؍ ستمبر کو ہائی وے پر خطرناک ٹریفک حادثہ پیش آیا اور انسانی جانوں کا نقصان ہوا تاہم این ایچ اے حکام خورشید شاہ کے خط پراب تک کوئی ایکشن نہیں لیا۔
تازہ ترین