• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانسیسی تاجر پاکستان میں سرمایہ کاری کریں، اسحاق ڈار

Ishaq Dar Forces French Traders To Investment In Pakistan
وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان سرمایہ کاری کے لیے محفوظ اور پرکشش ترین ملک ہے ۔

فرانس کے دورے پر گئے اسحاق ڈار نے پیرس میں فرانسیسی تاجروں اور سرمایہ کاروں سے ملاقات کی ۔ دوران گفتگو وزیرخزانہ نے کہا کہ فرانسیسی سرمایہ کار پاکستان میں کاروبار کے پرکشش مواقع سے فائدہ اٹھائیں حکومت انہیں ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی ۔

پاکستا ن پہلے سے محفوظ تر ہے اور ضرب عضب کی وجہ سے دہشت گردی بھی آخری سانسیں لے رہی ہے ۔ انہوں نے پاک چین اقتصادی راہداری اور اس سے منسلک ترقیاتی منصوبوں سے بھی آگاہ کیا ۔
ۥ
تازہ ترین