• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سراج الحق کا قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کو فون

Ji Ameer Phone Call To Opposition Leader Khursheed Shah
جماعت ِاسلامی کےامیرسینیٹر سراج الحق نےاپوزیشن لیڈرقومی اسمبلی سید خورشید شاہ اورممتاز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو ٹیلی فون کرکےعید کی مبارک باد دی اورموجودہ ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق سراج الحق نےسید خورشید شاہ سےپاناما لیکس سمیت موجودہ ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

سراج الحق کاکہناتھاکہ حکومت پانامالیکس کی تحقیقات نہیں چاہتی، اوروہ کرپشن اور کمیشن کلچر سے باہرنکلنے کو تیار نہیں،اگرحکومت کرپشن کا خاتمہ چاہ رہی ہوتی تو اب تک تحقیقاتی کمیشن بن چکا ہوتا۔

ممتاز ایٹمی سائنس دان ڈاکٹر عبد القدیر خان کو ٹیلی فون کرکےسراج الحق نےان کی قومی خدمات کو سراہا۔سراج الحق کاکہنا تھاکہ ڈاکٹر عبد القدیر خان پاکستان کا فخر ہیں جنہوں نے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا۔
تازہ ترین