ملتان کے جناح پارک میں جھولا گرنے سے ایک نوجوان جاں بحق اور 19 زخمی ہوگئے، جن میں سے 7 کی حالت تشویشناک ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے 2 دن میں رپورٹ طلب کرلی۔
ملتان کے جناح پارک میں الیکٹرک جھولےکا لاک کھلنے سے جھولے میں سوار میں 20 افراد گر کر زخمی ہوگئے۔ جنہیں فوری طور پر نشتر اسپتال اسپتال لے جایا گیا، جہاں دوران علاج ایک نوجوان چل بسا۔
ڈاکٹروں کے مطابق زخمیوں میں 7 کی حالت تشویشناک ہے، جبکہ 12 افراد کو طبی امداد دے کر اسپتال سے فارغ کردیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نےواقعے کا نوٹس لیتے ہوئے 2 دن میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔
حادثے میں زخمی افراد کےلواحقین نےالزام لگایا ہے کہ حادثہ جان بوجھ کرکیا گیا، پارک انتظامیہ نےانکےساتھ بڑی زیادتی کی ہے۔
پولیس نے ڈی سی او کے حکم پر واقعے کا مقدمہ درج کرتے ہوئے پارک کے ٹھیکیدار اور جھولے کے آپریٹر کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جبکہ واقعے کی انکوائری کے لیےاسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں3 رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ہے ۔