ملتان شیر شاہ کے قریب شجاع آباد جانے والی برانچ لائن پر عوام ایکسپریس اور مال گاڑی میں تصادم ہوا ہے۔ سی پی او ر ڈاکٹرضوان کے مطابق نتیجے میں 4افرادجاں بحق ہوگئے اور150سےزائدزخمی بھی ہیں۔
ریلوے ذرائع کے مطابق واقعہ بُچھ اسٹیشن کےقریب پیش آیاہے،عوام ایکسپریس کی 4 بوگیاں الٹ گئیں۔عوام ایکسپریس پشاور سےکراچی جارہی تھی۔ پولیس اور ریسکیو حکام نے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق رات کے اندھیرے کی وجہ سے ریسکیو اور امدادی کارروائیوں اب تک شروع نہیں ہوسکی ہیں۔ درجنوں افراد ٹرین میں اب تک پھنسے ہوئے ہیں، جن کودن کی روشنی میں ٹرین کاٹ کر نکالا جائےگا۔ لوگ اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو ٹرین سے باہر نکالنے میں لگے ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ٹرین کچھ بوگیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہیں اور نشتر اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئے ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق ٹرین حادثےکی تحقیقات شروع کردی گئی اور متعلقہ افسران کو فوری طور پر حادثے کی جگہ پر پہنچے کی ہدایت کردی گئی ہے۔