• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان :ٹرین حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہوگئی

Multan Train Accident Death Toll Rises To 6
ملتان کے شہر میں شیر شاہ کے قریب شجاع آباد جانے والی لائن پر عوام ایکسپریس اور مال گاڑی میں خوفناک تصادم کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد6ہوگئیاور 150سے زائد زخمی ہیں۔

ڈی سی او نادر چٹھہمال گاڑی کے نیچے ایک شخص آکر مر گیا،جس پر مال گاڑی رک گئی تھی۔ 15 منٹ بعدعوام ایکسپریس ٹرین پیچھے سےمال گاڑی سے ٹکراگئی۔

عوام ایکسپریس کی چار بوگیاں الٹ گئیں۔ حادثے کے بعد درجنوں مسافر بوگیوں میں پھنسے گئے تھے۔ ریسکیو ادارے پہنچ گئے مگر ریسکیو آپریشن ڈھائی گھنٹے بعد شروع کیا گیا۔

مناسب روشنیاں نہ ہونے کی وجہ سے امدادی کام سورج نکلنے کے بعد شروع کیا گیا۔حادثےکاشکارعوام ایکسپریس پشاورسےکراچی جارہی تھی۔

ریسکیوذرائع کے مطابق ٹرین حادثےمیں ہلاکتوں کی تعداد6ہوگئی، ریسکیو آپریشن مکمل ہونےمیں کم از کم 1 گھنٹہ مزید لگ سکتاہے ۔

ریسکیو آپریشن آخری مراحل میں ہے ،بوگی نمبر6میں باتھ روم میں ایک شخص پھنسا ہواہے۔یہ شخص بھی ذندہ ہےاوراس کوبوگی کاٹ کر نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ریسکیو اہلکار نے مزید بتایا کہ اس سے پہلے حادثےکےبعد بوگیوں میں پھنسے 3افرادکو زندہ نکا ل لیا گیاتھا۔اب تک 10سےزائدزخمیوں کی حالت تشویشنال ہے۔

ملتان میں حادثے کا شکار عوامی ایکسپریس کے مسافروں کا کہنا ہے حادثہ اتنا اچانک ہوا کہ کچھ سمجھ نہ آیا۔مسافروں نے ریسکیو آپریشن دیر سے شروع ہونے پر افسوس کا اظہار کیا۔

نشتر اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی،متاثرہ مسافروں کی مدد کے لیے مقامی افراد آگئے، جو پانی، خوراک اور دیگر اشیاء فراہم کررہے ہیں۔
تازہ ترین