ملتان ٹرین حادثہ عوام ایکسپریس کے ڈرائیورکی غفلت کے باعث پیش آیا۔ ڈائریکٹر ویجیلنس ریلوے صائمہ بشیر کے مطابق مال بردار گاڑی کے رکتے ہی سگنل ریڈ کر دیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ عوام ایکسپریس کے ڈرائیور نے سگنل نہیں دیکھا تھا۔ ڈرائیور محفوظ ہے، اس نےریلوے انتظامیہ سے رابطہ کیا ہے۔ ڈرائیور اگر ریڈ سگنل دیکھ لیتا، تو شیر شاہ اسٹیشن سے روانہ نہ ہوتا۔