اوباڑو کے قریب قومی شاہراہ کے قریب کار نہر میں گر گئی جس سے 4افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جبکہ ایک کو بچالیا گیا ہے، جاں بحق ہونےوالوں میں خاتون اور3 بچے شامل ہے۔
پولیس کے مطابق قومی شاہراہ پر تیز رفتاری کے باعث کار الٹ کر سیہڑ نہر میں جا گری جس کے نتیجے میں 4 سے 6 سالہ تین بہنوں اور انکی ماں سمیت چار ڈوب کر جاں بحق ہوگئے جبکہ باپ کو بچالیا گیا ہے۔
نہر سے3بچیوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ ایک ابھی تک لاپتہ ہے جسے غوطہ خور تلاش کر رہے ہیں، دو لاشیں تحصیل اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔ بدقسمت خاندان عید کی چھٹیاں منا کر بہاولنگر سے سکھر جا رہا تھا۔