• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Multan Train Accident Rescue Operation Complete
ملتان میں ٹرین حادثے کے بعد زخمیوں کو ٹرین سے نکالنے کے لئےریسکیو آپریشن مکمل کرلیاگیا،ٹریک کی مرمت کا کام جاری ہے جس میں ملتان کے علاوہ خانیوال، وہاڑی اور لودھراں کی ٹیموں نے حصہ لیا۔

ملتان میں عوام ایکسپریس اور مال گاڑی کے درمیان تصادم کے بعدزخمیوں کو ٹرین سے نکالنے کے لئے ریسکیو اہلکاروں کا 4 گھنٹوں تک آپریشن جاری رہا، جس میں ملتان کے علاوہ خانیوال، وہاڑی، لودھراں سے بھی ریسکیو ٹیمیں بلائی گئیں۔

آپریشن میں 250 اہلکاروں نےحصہ لیا جنہوں نے 4 گھنٹوں کی مسلسل محنت کے بعد 150 زخمیوں کو نشتر اسپتال سمیت مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا، جبکہ 50مسافروں کو موقع پر ہی طبی امداد دی گئی۔

ٹرین حادثے میں 6 افراد جاں بحق اور 150 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔
تازہ ترین