وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے پیرس میں فرانس کی 2 آٹو موبائل مینوفیکچررز رینالٹ اور پیجو کے نمائندوں نے ملاقات کی اور پاکستان میں کار سازی میں دلچسپی کا اظہار کیا۔
اسحاق ڈار نے کمپنیوں کے نمائندوں کو پاکستان کی آٹو موبائل پالیسی سے آگاہ کیا، انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان غیرملکی سرمایہ کاروں کو خصوصی مراعات دے رہی ہے، پاکستان میں معاشی استحکام کے بعد نئی کاروں کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔
فرانسیسی کمپنیوں کے نمائندوں نے پاکستان میں کار سازی میں دلچسپی کا اظہار کیا، اجلاس میں چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ اور فرانس میں پاکستان کے سفیر بھی شریک تھے۔