• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاڑکانہ ؛بلاول بھٹو کی مشاورت سے صوبوں میں جلسے منعقد کرنے کا فیصلہ

لاڑکانہ ( بیورو رپورٹ) عید کے موقع پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے اہم رہنمائوں سے مشاورت کے بعد اکتوبر سے جلسے منعقد کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔پارٹی ذرائع کے مطابق مشاورت میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ، وزیر اعلی سید مراد علی شاہ،سابق وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی اور دیگر رہنما شامل تھے۔ ان جلسوں کا آغاز سندھ سے ہوگا اور سب سے پہلا جلسہ نواب شاہ میں منعقد ہو گا۔جس کے بعد سندھ کے تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹروں میں یہ جلسے منعقد ہوں گے۔ سندھ کے بعد پنچاب،خیبر پختونخواہ اور بلوچستان میں بھی یہ جلسے منعقد ہوں گے۔ ان تمام جلسوں سے بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے۔پارٹی ذرائع نے یہ بھی عندیہ دیا ہے کہ آئندہ سال کے ابتدائی ماہ میں یہ جلسے موجودہ وفاقی حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک میں بھی تبدیل ہو سکتے ہیں تاکہ آئندہ عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کی پوزیشن کو مستحکم کیا جا سکے۔
تازہ ترین