گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس این فائیو نارتھ تھری سیکٹرکے افسران نے ہیلپ لائن 130 کی اطلاع پر بروقت کاروئی عمل میں لاتے ہوئے ڈکیتی کی کاروائی کو ناکام بنا دیا۔ موٹروے پولیس کے افسران کو موٹروے کنٹرول نے بتایا کہ ایک کار جس میں تین افراد سوار ہیں ایک موٹر سائیکل پرسوار افرادکو اپر چناب نہر کے پاس روک کر زدوکوب کرنے کیساتھ ساتھ لوٹ رہے ہیں۔ موٹروے پولیس نےبروقت موقع پر پہنچے اور ڈکیتی کی واردات کو ناکام بناتے ہوئے دو ڈکیتوں کو گرفتار کر لیا جبکہ ایک ڈکیت رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔